چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 27 مئی کو کھیلے گا

پیر 22 مئی 2017 14:16

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف 27 مئی ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا آغاز 26 مئی سے ہو گا۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ 27 مئی کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں برمنگھم میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

28 مئی کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ لندن میں کھیلا جائے گا۔ 29 مئی کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 30 مئی کو پہلا میچ بھارت اور بنگلہ دیش جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :