گلگت ،سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیف جسٹس صاحب خان

پیر 22 مئی 2017 14:29

گلگت ،سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،چیف جسٹس صاحب خان
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ میں رواںسال کے پہلے چار ماہ 444 مقدمات دائر ہوئے جن میں سے 332مقدمات کو نمٹادیا۔ ان مقدمات میں گلگت بلتستان چیف کورٹ نے یکم جنوری تا 31 اپریل کے دوران دائر ہونے والی444 مقدمات میں سے 332 مقدمات کو نمٹادیا‘جن کی سماعت چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان کی ہدایت پر بشمول چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس صاحب خان، جسٹس محمد عالم، جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس ملک حق نواز پر مشتمل مختلف پنج میں سماعت کرتے ہوئے نمٹائے‘ان نمٹائے گئے مقدمات میں 80فوجداری، 167 دیوانی، 69رٹ پٹیشن اور توہین عدالت سے متعلق 1 مقدمہ شامل ہے‘ان مقدمات میں سے 205 کی سماعت ڈویژن بنچ جبکہ 127 مقدمات سنگل بنچ کے ذریعے ہوئے ‘ان چار ماہ کے دوران نمٹائے گئے مقدمات کی مجموعی شرع 75 فیصد رہی جن میں جنوری اور فروری میں 66 ، مارچ میں 144 ، اپریل میں 142مقدمات کو نمٹادیئے‘اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے تمام چیف کورٹ کے ججز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سستے انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

چیف کورٹ عوام کو سستا انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد کررہا ہے تاکہ مظلوم کو وقت ضائع کئے بغیر ان کا حق مل سکے ۔انصاف کی فراہمی میں ہر گزکوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اب عدالتوں سے کوئی سائل تاریخ کی پرچی لیے خالی نہیں جائے گا کیوں کہ عدالتیں مظلوم کی آخری امید کی کرن ہے اس کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف کورٹ ہر ممکن جدوجہد کررہاہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور معاشرے میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :