کسی کی خواہش پر یمن کوتقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عبدالربوح منصور ہادی

پیر 22 مئی 2017 14:42

کسی کی خواہش پر یمن کوتقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عبدالربوح منصور ..
عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) یمن کے صدر عبد الربوح منصور ہادی نے کہا ہے کہ کسی کمانڈر یا جماعت کی خواہش پر ملک کو چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔العریبہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات یمن کے اتحاد کے 27 برس پورے ہونے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

ہادی نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ ہم کھوکھلے وجودوں کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ کسی بھی نام سے خود کو مسلط کریں اور بنا کسی حق کے ملک کی نمائندگی کا دعوی کریں یا اجرتی قاتلوں کے ذریعے یمنی عوام کے مصائب اور تکالیف میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ متحدہ یمنی عوام کا اختیار ہے اور کوئی بھی طاقت اٴْن سے اس حق کو نہیں چھین سکتی۔ انھوں نے واضح کیا کہ یمنی عوام کسی طور اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کو بغاوت ، دہشت گردی اور تفرقہ کے منصوبوں کے خلاف برسر جنگ ہونے سے بھٹکایا جائے۔

متعلقہ عنوان :