وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ کی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر سے ملاقات

پیر 22 مئی 2017 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وائس چیئرمین آزاد جموں وکشمیر بار کونسل شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ کی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر سے ملاقات۔سول ججز کے امتحان کی لئے تین پیپرز،اردو،انگلش اور جنرل نالج کو یکجا کرتے ہوئے ایک پیپر 100نمبر کا لیا جانے پر تبادلہ خیال ۔تین پیپرز لینے سے امتحان دینے والے امیدواران میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی ۔وائس چیئرمین نے کہا کہ سول ججز سے لیے جانے والے امتحانات کے سلیبس کے بارہ میں بات کی کیوں کہ جس سلیبس پر امتحان لیے جاتے ہیں یہ پاکستان میں کہیں بھی موجود نہ ہے ۔چیف جسٹس عدالت العالیہ نے وائس چیئرمین بار کونسل کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ان احکامات پر اجلاس طلب کرتے ہوئے عملدرآمد کرنے پر غور کرنے کا وعدہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :