ریال میڈرڈ پانچ برس بعد اسپیشن فٹبال لیگ کی پہلی پوزیشن پر براجمان

فائنل مقابلے میں میڈرڈ نے مالاگا کو 2-0گولز سے شکست دی،بارسلونا 90پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود

پیر 22 مئی 2017 15:15

ریال میڈرڈ پانچ برس بعد اسپیشن فٹبال لیگ کی پہلی پوزیشن پر براجمان
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی محنت رنگ لے آئی۔ ریال میڈرڈ پانچ برس بعد اسپیشن فٹبال لیگ کی پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ کا پانچ برس کا انتظار ختم ہوا۔ ریال میڈرڈ اور مالاگا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کو ٹائٹل کیلئے ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی۔

کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں اسٹار فٹبال رونالڈو نے گول کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ دوسرے ہاف میں بینزیما نے دوسرا گول کر کے ریال میڈرڈ کی فتح کو یقینی بنا دیا۔ اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ نے لیگ میں ترانوے پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ گذشتہ برس کی چیمپئن بارسلونا نوے پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوئی۔

متعلقہ عنوان :