مخیر حضرات یتم بے سہارا نادار بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں اپنے مال میں سے خرچ کریں ‘یہ عمل اللہ تعالی کو پسند ہے ‘مولانا عبدالستار ایدھی بھی شخصیت تھے ‘جنہوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی (آج) کوٹلی کے اندر اجتماعی شادیوں کی 5ویں تقریب منعقد کی ہے

سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب کا کوٹلی میں 80نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 15:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ مخیر حضرات یتم بے سہارا نادار بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں اپنے مال میں سے خرچ کریں یہ عمل اللہ تعالی کو پسند ہے مولانا عبدالستار ایدھی بھی ایک شخصیت تھے جہنوں نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی آج کوٹلی کے اندر اجتماعی شادیوں کی 5ویں تقریب منعقد کی ہے فیصل آباد ، گوجرانوالہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اجتماعی شادیوں کی تقریبات منعقد کرچکے ہیں جن میں عزیب جوڑو ں کو ضروری جہیز بھی دیا جاتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المصطفی ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام کوٹلی میں 80نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی منعقدہ تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق وزیر جاوید بڈھانوی،مرکزی صدر ATIسید آفتاب عظیم بخاری ، سید افتخار انقلابی ،مرکزی نائب صدر ATIجعفر ساجد اعوان ، بریگیڈئیر لال حسین ،ڈائریکٹر سماجی بہبود میڈیم قدسیہ بتول ،ویلفئیر آفیسر اختر حسین ، پروفیسر طارق آفتاب ، صدر المصطفی ویلفیئر سوسائٹی حافظ مقصود ، حافظ شفیق ، سید نظیر بخاری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مولانا عبدالرزاق چشتی ،ڈپٹی کسٹوڈین یسین قیصر ، وسیم مصطفائی ، کبیر شاہ گیلانی ، ابرار سرور شاہ ، پروفیسر اشتیاق ، قاری مشتاق ، ارشد نوری ، پروفیسر اورنگ زیب ،سلیم مصطفائی ، جاوید یوسفی ودیگر نے بھی شرکت کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں عوام علاقہ نے بھی شرکت کی فی جوڑے کو ضروری اور مناسب جہیز بھی دیا گیا سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کا مسلسلہ آزاد کشمیر و پاکستان کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گا انہوں نے المصطفی ویلفئیرٹرسٹ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں بھی گردوں ، تھیلسیمیا، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے کا م کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس سلسلہ میں ہم سے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :