شمالی چین اور ہوانگ ہوئی میں موسلادھار بارشیں

چین کے شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کم ہو گئی

پیر 22 مئی 2017 15:27

شمالی چین اور ہوانگ ہوئی  میں موسلادھار بارشیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق اندرونی منگولیا اور شمال مشرقی چین اور ہوانگ ہوئی کے بعض علاقوں میں موسلادھار اور ہلکی بارشیں جاری ہیں جس سے چین کے بعض علاقوں میں جاری خشک سالی اور گرمی کی شدید لہر کم ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین کے محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کیلئے گذشتہ روز ییلو الرٹ جاری کیاتھا اور بعض شمالی صوبوں کے بارے میں توقع ظاہر کی گئی تھی کہ وہاں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک بڑھ جائے گا تاہم داخلی منگولیا خود مختار علاقے کے بعض علاقوںکا درجہ حرارت حالیہ بارشوں کے باعث کم ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :