یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں کے دیہات پر حملہ ، ایک فلسطینی زخمی

پیر 22 مئی 2017 15:36

یہودی آباد کاروں کا فلسطینیوں کے دیہات پر حملہ ، ایک فلسطینی زخمی
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کے دیہات پر حملے میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینیوں کے دیہات پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا اور گاڑی کا بھی نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

دریائے اردن کے شہر نبلوس کے بورین دیہات پر اسرائیل میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے حملہ کرتے ہوئے ایک ایکٹوسٹ کو زخمی کر دیا ۔

یہودی آباد کاروں اور بورین کے رہائشیوں کے درمیان وقتا فوقتا جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں ۔اس سے قبل بھی یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے دیہات پر حملہ کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا تھا اور جمعرات کے روز فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے جلسے پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک فلسطینی کوشہید کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :