چین کی مدد سے بنگلہ دیش میں سب سے بڑا اسٹیل پلانٹ تعمیرکیا جائے گا

پیر 22 مئی 2017 15:36

چین کی مدد سے بنگلہ دیش میں سب سے بڑا اسٹیل پلانٹ تعمیرکیا جائے گا
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) چین کی مدد سے بنگلہ دیش میں سب سے بڑے اسٹیل پلانٹ کی تعمیر کی جائے گی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چائنا کنمنگ آئرن اینڈ سٹیل ہولڈنگ لمیٹیڈ اور بنگلہ دیش سٹار انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ کنسورشیم لمٹیڈ کمپنی نے کہا کہ دونوں فریقین بنگلہ دیش میں سب سے بڑا اسٹیل پلانٹ قائم کریں گے ،جو ہر سال دو لاکھ ٹن اسٹیل پیدا کر سکے گی ۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ یہ پروجیکٹ بنگہ دیش کے جامع اور کثیر الافعال صنعتی زون کا اہم حصہ ہے ۔ بنگلہ دیش کے سرمایہ کاری اور ترقی کے دفتر کے ایگزیکٹو چیئرمین امین الاسلام نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں بجلی کی طلب کی فراہمی کے لیے اس اسٹیل پلانٹ کے قریب ایک کوئلے سے چلنے والے بجلی گھرکی بھی تعمیر کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :