ملی یکجہتی کونسل نے حکومت کی جانب سے اسلامی آئینی شقوں کو تبدیل کرنے کا خدشہ ظاہر دیا‘ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
مرکزی کمیٹی تحریک کا لائحہ عمل اور تفصیلات عید الفطر کے بعد طے کرے گی‘ تحریک کے لائحہ عمل کی منظوری کیلئے سربراہ اجلاس ہوگا ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تحفظ قوانین اسلامی قومی کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ پڑھ کر سنایا این جی اوز کے دبائو پر پاکستان کے نصاب کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دینگے ‘ ذہنوں کو خراب کرنے کیلئے سازشی عناصر نصاب اور دستور میں اسلامی دفعات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں‘ ایسا ہوا تو مزاحمت کیلئے موثر تحریک چلائی جائے گی‘حکومت خود اس طرح کے اقدامات کرکے ملک کو لاقانونیت کی طرف لے جانے کی کوشش کرتی ہے‘ملک میں اسلامی شقوں کیخلاف منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جارہا ہے ‘مختلف اسلامی شقوں کو بے اثر کرنے کیلئے اب تک کئی اقدامات کئے جاچکے ہیں‘ مشعال خان کے بہیمانہ قتل کے بعد سے توہین رسالت کی سزا کے قانون کو تبدیل کرنے‘ قرارداد مقاصد کو آئین سے نکالنے کیلئے ملکی اداروں اور تنظیموں کے ذریعے کام کیا جارہا ہے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے رہنمائوں کا خطاب
پیر 22 مئی 2017 16:18
(جاری ہے)
ذہنوں کو خراب کرنے کے لئے سازشی عناصر نصاب اور دستور میں اسلامی دفعات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
ایسا ہوا تو اس کی مزاحمت کے لئے موثر تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود اس طرح کے اقدامات کرکے ملک کو لاقانونیت کی طرف لے جانے کی کوشش کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اسلامی شقوں کے خلاف ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جارہا ہے اور بعض ملکی اداروں اور تنظیموں سے اس بارے میں معاونت لی جارہی ہے۔ ملی یکجہیتی کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ مختلف اسلامی شقوں کو بے اثر کرنے کے لئے اب تک کئی اقدامات کئے جاچکے ہیں۔ مشال خان کے بہیمانہ قتل کے بعد سے توہین رسالت کی سزا کے قانون کو تبدیل کرنے‘ قرارداد مقاصد کو آئین سے نکالنے کے لئے ملکی اداروں اور تنظیموں کے ذریعے کام کیا جارہا ہے۔ تعلیمی نصاب سے اسلامی اسباق کو نہایت منظم انداز سے حذف کیا جارہا ہے۔ اس صورتحال میں نہایت ضروری ہے کہ پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس پر یقین رکھنے والی قوتیں میدان عمل میں اتریں۔ اعلامیہ کے ذریعے حکومت پاکستان اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیں اور اسلامی قوانین پر آئین پاکستان کی روشنی میں عمل درآمد کروایا جائے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق آئین میں موجود سقم کو دور کیا جائے۔ آئین کی کسی بھی اسلامی شق کے خلاف کی جانے والی سازش خواہ پارلیمنٹ میں ہو یا میڈیا پر یا کسی اور ادارے میں دینی و مذہبی جماعتیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گی۔ حکومت پاکستان ان اقدامات کا نوٹس لے۔ یہ اجلاس توہین رسالت کی سزا کے قانون کے خلاف ایوان بالا یا ایوان زیریں میں پیش کی جانے والی کسی بھی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اجلاس توہین رسالت قانون کی آڑ میں فرد یا گروہ کی جانب سے از خود اقدام کی بھی مذمت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جن مقدمات میں قانون کے تحت ملزم سزا کے مستحق پائے ہیں اس پر عمل درآمد کیا جائے۔ گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے ملکی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔ سود کے خلاف وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد کروایا جائے۔ حکومت پاکستان اور اس کے مقتدر ادارے اسلامی و نظریاتی ریاست میں سود جیسی جنگ میں فریق نہ بنیں اور سود کی لعنت سے وطن عزیز کو پاک کرنے میں کردار ادا کریں۔ ملک میں پروان چڑھتی فحاشی اور عریانی کو لگام دی جائے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرتی بے راہ روی اور توہین کے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔ میڈیا چینلز سے اپیل کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کی نشریات میں ماہ مقدس کی حرمت اور دین کی تعلیمات کا پاس رکھتے ہوئے ایسے پروگراموں کو نشر کرنے سے اجتناب برتیں جن میں رمضان المبارک کی روح کے خلاف مواد نشر کیا جاتا ہے۔ پروفیسر حافظ سعید کی نظر بندی ختم کی جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ اور آئین کی اسلامی دفعات و قوانین کے تحفظ کے لئے ملی یکجہتی کونسل ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتی ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ ابو الخیر نے بتایا کہ تحریک کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مرکزی کمیٹی کا اجلاس عید الفطر کے بعد ہوگا۔ سربراہ اجلاس سے لائحہ عمل کی منظوری لی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.