پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،یونس خان کااستقبال کرنیوالوں میں عوامی نیشنل پارٹی کراچی کے صدر شاہی سید اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،پی سی بی کا کوئی آفیشل موجود نہیں تھا

�ار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی ہوں اس پر فخر ہے، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ، کرکٹ کیلئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا ، یونس خان

پیر 22 مئی 2017 16:22

پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،یونس خان کااستقبال کرنیوالوں میں عوامی نیشنل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان وطن واپس پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے سٹار بلے باز کا شاندار ااستقبال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمبر ون بیٹسمین یونس خان دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر شائقین کرکٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے ،یونس خان کااستقبال کرنیوالوں میں عوامی نیشنل پارٹی کراچی کے صدر شاہی سید اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم افسوس ناک بات یہ تھی کہ پاکستان کے کامیاب ترین بلے باز کا استقبال کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی آفیشل موجود نہیں تھا،وطن واپسی پر یونس خان نے پاکستان کا پرچم جسم سے لپیٹ رکھا تھا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 10ہزار رنز بنانے والا پہلا پاکستانی ہوں اس پر فخر ہے ،ریٹائرہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں،کرکٹ کے لیے اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا تاہم سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،مجھے اتنی عزت اور پذیرائی ملی ہے اس پر اپنے عوام کا شکر گزار ہوں۔