حریت پسند رہنما محمد یاسین ملک کے کمرے میں گھس کر غیر اخلاقی بلا اجازت فوٹو بنانا بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے،محمد یعقوب خان

بھارت ایسے حربے بند کر دے یاسین ملک کو اگر کوئی نقصان ہوا تو ہم سارے کشمیر کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے کلبھوشن کو فوری طور پر پھانسی دی جائے اجمل قصاب کو پھانسی دینے والا بھارت آج کس منہ سے کلبھوشن کی پھانسی پر احتجاج کر رہا ہے ،سابق صدر آزاد کشمیر

پیر 22 مئی 2017 16:34

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سابق صدر و سابق وزیر اعظم ، آزاد کشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ حریت پسند رہنما اور لبریشن فرنٹ کے قائد محمد یاسین ملک کے کمرے میں داخل ہو کر اُن کی نجی زندگی کے متعلق غیر اخلاقی طور پر بلا اجازت فوٹو بنانا اور اُنھیں بدنام کرنا بھارت کے جھوٹے سیکولرازم کی ناصرف نفی ہے بلکہ بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے بھارت ایسے حربے بند کر دے یاسین ملک کو اگر کوئی نقصان ہوا تو ہم سارے کشمیر کو بھارت کا قبرستان بنا دیں گے کلبھوشن کو فوری طور پر پھانسی دی جائے اجمل قصاب کو پھانسی دینے والا بھارت آج کس منہ سے کلبھوشن کی پھانسی پر احتجاج کر رہا ہے وہ جاسوس اور غدار ہے اُس کے ساتھ مقبول بٹ کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا مقبول بٹ فریڈم فائیٹر تھا جو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت حق آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا ان خیا لات کا اظہار سابق صدر و وزیر اعظم ،یعقوب خان نے یونائیٹڈ کشمیر جنرنلسٹس ایسوسی ایشن (یکجا) کے کنوینر آصف اشرف سے گفتگو کرتے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی بھارت میں جو ظلم کر رہا ہے ااس کا جواب کشمیر ی طالب علم دے رہے ہیں پُر امن احتجاج کر کے طلبا و طالبات نے بھارت کو پیغام دیا ہیکہ کہ کشمیر پرامن لوگ ہیں اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ عالمی دنیا نوٹس لے کر کشمیریوں کو آذاد ی دلائے انسان کی ذات کے ظاہری صورت کی بجائے اس کا کردار معنی رکھتا ہے بہترین وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ دے میں نے تعلیمی اداروں کو استحکام بخشا میڈیکل کالجر اور یونیورسٹیا ں بنائیں طلباء کا کردار تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے جب کشمیر آزاد ہو گا اطلباء ا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے یہ عہد کرتا ہوں کی کسی صورت بھی گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ نہیں بننے دوں گا یعقوب خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طلبہ و طالبات پر بھارت جو ظلم ڈھا رہا ہے طالبات نے مزاحمت کر کہ وہ کردار ادا کیا ہے جو 1947میں غازی شیر دل کی ماں نے پونچھ میں ادا کیا اور اب کشمیرمیں مقبول بٹ کی ماں نے چار بیٹوں کی قربانی دے کر اسے جلا بخشی تو فلسطین میں ہر ماں وہ کردار نبا رہی ہے بزدل بھارت کیطر ف سے مقبوضہ کشمیر میں طالبات اور کالجز میں فائرنگ بزدلانہ فعل ہے بھارت سیز فائر لائن پر بے گناہ افراد کو شہید اور زخمی کرنا بند کر دے۔

آزاد کشمیرمیں لطیف اکبر کی قیادت میں پانچ سال پہلے کی طرح پی پی کو مضبوط قوت بنا ئیں گے ۔آذاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے گرمی شروع ہوتے ہی جس طریقہ سے بعد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اسے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں یعقوب خان نے کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا یہ ڈرامہ بند نہیں کیا جاتا تو وہ لوگوںکو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے ن لیگ کی حکومت کو چائیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کروائے صبح بچوں کے سکول جانے اورملازمین کے دفاتر جانے کے وقت پرانا ٹائم بد ل کرلوڈشیڈنگ شروع کرنا ہمارے ساتھ مذاق کے مترادف ہے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے وعدے کے مطابق آزادکشمیر کو فوری فری لوڈ شیڈنگ علاقہ بنائے فاروق حیدر سے امیدہے کہ ناصرف یہ وعدہ پورار کریں گے بلکہ اپنے گزشتہ دور وزارت عظمی میں راولاکوٹ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ پر بھی ا ب عملدرآمد کریں گے اور زخمیوں کو انصاف دلائیں گے یعقوب خان نے کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا یہ ڈرامہ بند نہیں کیا جاتا تو وہ لوگوںکو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے مودی کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملے کا خطرہ موجود ہے لیکن اگر اس نے یہ غلطی کی تو آزاد کشمیر اس کے لیے قبرستان ثابت ہو گا پاکستان پر پہنچنے سے قبل آزاد کشمیر کے غیور لوگ 1947کی یاد تازہ کرتے بھارتی فوج کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

آزاد کشمیر کو فتح نہیں کیا جا سکتا بزدل بھارت کی طرف سے حملے کی غلطی سے آزادکشمیر کے لوگوں کو موقع مل جائے گا کہ وہ کنٹرول لائن روند کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوں اور سری نگر جاکر آزادی کا جشن منائیں آزاد کشمیرمیں لطیف اکبر کی قیادت میں پانچ سال پہلے کی طرح پی پی کو مضبوط قوت بنا ئیں گے آزاد کشمیر میں ایک مرتبہ پھر لوڑ شیڈنگ کا طویل اور غیر اعلانیہ عمل ناقابل قبول ہے رہ گیا ہے غریب لوگ سخت پریشانی کا شکار ہیں ن لیگ کی حکومت کو چائیے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنی کروائے میں کوئی ولی نہیں ہوں لیکن خالی بھی نہیں ہوں میری اور مسعود خان کی مخالفت اس لیے کی جارہی ہے کہ ہم دونوں غریب گھروں سے تعلق رکھتے ہیں صدر آزاد کشمیر بننے کے لیے کسی سیاستدان سے سرٹفیکیٹ لینے کا کوئی جواز نہیں یہ سرٹیکفیٹ خود قدرت دیتی ہے امریکہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر کی سرحدو ں کو موجودہ پوزیشن میں بحال رکھنے کا اعلان تقسیم کشمیر کی سازشوں میں امریکہ کی طرف سے سرپرستی کرنا ہے۔

امریکہ نے اگر یہ طرز عمل نہ بدلہ تو اس کا حشر بھی لیگ آف نیشنز جیسا ہو گا۔ کشمیری تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کشمیر کوئی کیک نہیں جس کو تقسیم کر کے کھایا جائے کشمیر کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیر یوں کا حق آزادی تسلیم کر رکھا ہے۔کشمیریوں نے آزادانہ رائے شماری سے فیصلہ کرنا ہے۔ کہ وہ آزاد رہیں گے۔ یا پاکستا ن کا حصہ بنیں گے۔

ہمارے آبائو اجداد نے 1832میں زندہ کھالیں کھنچوائیں ہم امریکہ کی ایماء پر کشمیر کی تقسیم قبول کر کے ان کے خون سے غداری نہیں کرسکتے امریکہ کا یہ بیان بھار ت کو خوش کرنے کے لیے ہے۔ اور ایسا کر امریکہ نے ہمارے لاکھوں شہیدوں کے خون کا مذاق اُڑا یا ہے۔۔فیصلہ تاریخ کرے گی۔کہ میں نے کیا کیا واحد حکمران ہوں جو گلگت بلتستان گیا۔ میرے کہنے پر وہاں لوگوں نے آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہرائے میڈیکل کالج پونچھ یونیورسٹی اور راولاکوٹ کو بگ سٹی قرار دلا کر یہاں کے لوگوں سے حساس محرومی ختم کیا۔

حکومتی ذمہ دار ہوتے نہ صرف تقسیم کشمیر کی مخالفت کی بلکہ بھارت کو واضح کہا کہ کشمیریوں کو حق خود راردیت دے ورنہ 1947کی طرح ہم کشمیری دوبارہ بھارت کے خلاف بندوق اُٹھائیں گے۔مقبول بٹ اور گرو کو پھانسی دے کر بھارت غلط سمجھا کہ تحریک آزادی ختم کر لے گا