بڑھتی ہوئی برآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے غیرضروری ‘پرتعیش اشیا ء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5فیصد اضافے کا امکان

پیر 22 مئی 2017 16:43

بڑھتی ہوئی برآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے غیرضروری ‘پرتعیش اشیا ء پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بڑھتی ہوئی برآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے غیرضروری اور پرتعیش اشیا ء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 5فیصد اضافے کا امکان ہے۔پاکستانی معیشت کو درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ تجارتی خسارہ گزشتہ دس ماہ میں ساڑھے 26ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔

بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث کرنٹ اکائونٹ خسارہ شدید دباو میں آگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے درآمدات کو کنٹرول میں کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں ایسی غیر ضروری اور پرتعیش اشیا ء جن پر پہلے سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے اس پر مزید پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اگر اس تجویز پر عمل ہو گیا تو جن اشیا ء پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہے ان کو دس فیصد کر دیا جائے ۔ اس طرح دس سے لے کر تیس فیصد تک کے تمام سلیبز میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔ ان اقدامات سے نہ صرف درآمدات میں کمی کا امکان ہے بلکہ ٹیکس وصولیوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :