یمن کو چھوٹی ریاستوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،صدر منصور ہادی

متحدہ یمن ،عوام کا اختیار ہے اور کوئی بھی طاقت اٴْن سے اس حق کو نہیں چھین سکتی،خطاب

پیر 22 مئی 2017 16:45

یمن کو چھوٹی ریاستوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،صدر منصور ہادی
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے باور کرایا ہے کہ اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی کہ کسی کمانڈر یا کسی جماعت کی مشتبہ خواہشات کے مطابق یمن کو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم ہونے دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات یمن کے اتحاد کے 27 برس پورے ہونے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

شمالی اور جنوبی یمن کا اتحاد 22 مئی 1990ء کو عمل میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

ہادی نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ ہم کھوکھلے وجودوں کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ کسی بھی نام سے خود کو مسلط کریں اور بنا کسی حق کے ملک کی نمائندگی کا دعوی کریں یا اجرتی قاتلوں کے ذریعے یمنی عوام کے مصائب اور تکالیف میں اضافہ کریں۔ہادی کے مطابق متحدہ یمن یمنی عوام کا اختیار ہے اور کوئی بھی طاقت اٴْن سے اس حق کو نہیں چھین سکتی۔یمن کے صدر نے واضح کیا کہ یمنی عوام کسی طور اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ ان کو بغاوت ، دہشت گردی اور تفرقہ کے منصوبوں کے خلاف برسر جنگ ہونے سے بھٹکایا جائے۔

متعلقہ عنوان :