نریندر مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اپنے ملک کو تباہی کے دھانے پر لے کر جانا چاہتا ہے ، پہلے سرجیکل سٹرائیک کی جھوٹی باتیں کی گئیں اور اب فضائی حملے کی تیاریاں کرنے کے حوالہ سے بیانات دیکر کو خود دنیا میں اپنا مذاق بنارہا ہے

ْمسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 22 مئی 2017 16:48

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اپنے ملک کو تباہی کے دھانے پر لے کر جانا چاہتا ہے ، پہلے سرجیکل سٹرائیک کی جھوٹی باتیں کی گئیں اور اب فضائی حملے کی تیاریاں کرنے کے حوالہ سے بیانات دیکر کو خود دنیا میں اپنا مذاق بنارہا ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان کو ڈرانا اور دھمکانا چھوڑ دے یہ خود جانتا ہے کہ پاکستان کے عوام اور افواج بہادر اور جذبہ ایمانی سے سرشار قوم کا نام ہے جو مرنے سے پہلے کبھی ڈریں اور نہ ہی اب ڈریں گے، ہمارے آبائو اجداد نے اور بحیثیت مسلمان ہمارے اندر ایمان کی طاقت اور اللہ رب العزت کی طرف سے مدد ہے کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اگر بھارتی نے ایسی غلطی کی تو بھارت کو شمشان گھاٹ بنا دینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نریندر مودی اس طرح کی گیڈر بھبکیاں اور دھمکیاں پہلے بھی پاکستان کو دیتے رہے ہیں حالانکہ وہ اس بات کو بخوبی سمجھتا اور جانتا ہے کہ پاکستان کی عوام اور افواج بہادر ہونے کے ساتھ صرف اور صرف مرنے اور مارنے کیلئے میدان میں اترتی ہے جبکہ ہمارے فوجی بزدل اور نالائق ہیں ان میں اتنی ہمت و طاقت نہیں کہ وہ پاکستان کی بہادر اور جرات مند افواج کا مقابلہ کر سکیں ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے بہادر افواج نریندر مودی کی ان دھمکیوں کو کسی بھی صورت خاطر میں نہیں لائیں گے اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی ایسی حرکت کی طرف بھارت کو دانت کھٹے کر دیں اور بھارت کو یہ بتا دینگے کہ پاکستان سے مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں ۔ شجاع حید رلودھی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ فضائی حملے کے حوالہ سے بھارتی وزیراعظم کا بیان ایک مضحکہ خیز اور خود اپنی خفت مٹانے کیلئے کافی ہے جبکہ پاکستان کو فضائی حملے کی دھمکی دینے سے قبل اس بات کا ادراک کر لینا چاہیے کہ افواج پاکستان پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ہر طرح کے جدید ترین اسلحہ سے لیس ہے جو ہر طرح کی روایتی و غیر روایتی جنگ کرنے کیلئے تیار ہے ۔