ڈیرہ بگٹی،ایف سی نہ صرف بلوچستان میں امن و امان کی بحالی بلکہ عوام کے بہتر معیار زندگی کیلئے بھی شب وروز کوشاں ہے، بریگیڈئیر امجد علی ستی

پیر 22 مئی 2017 17:18

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سیکٹرکمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر امجد علی ستی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نہ صرف امن و امان کی بحالی بلکہ عوام کے بہتر معیار زندگی کے لئے بھی شب وروز کوشاں ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز پیر کوہ میں قبائلی عمائدین سے خطاب کر تے ہوئے کیا ڈیرہ بگٹی کے کئی علاقوں میں پانی کے حالیہ بحران کا نوٹس انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر لیا ہے جس میں پیر کوہ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لئے پانی کے لئے تین پراجیکٹس شامل ہیںاس موقع پر انہوں نے پیر کوہ گرلز اسکول کا بھی افتتاح کیاجبکہ مقامی عمائدین نے بھی امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے پینے کے صاف پانی اور تعلیم و صحت کے حصول کے لئے بریگیڈئیر امجد علی ستی کے کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا