اداکارہ شردھا کپور نئی فلم کی عکسبندی سے قبل فیملی کے ہمراہ شیلز چلی گئیں

پیر 22 مئی 2017 17:52

اداکارہ شردھا کپور نئی فلم کی عکسبندی سے قبل فیملی کے ہمراہ شیلز چلی ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور بیڈ منٹن کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کی عکسبندی سے قبل آٹھ دنوں کے لئے فیملی کے ہمراہ شیلز ( چلی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور بیڈ منٹن کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کی عکسبندی سے قبل آٹھ دنوں کے لئے اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سی شیلز چلی گئی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ شردھا کا کہنا تھا کہ ان کا فیملی کے ہمراہ کافی عرصے سے چھٹیوں پر سی شیلز جانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ اور ان کا بھائی سد ھانتھ شوٹنگ میں مصروف تھے اس لئے نہیں جا سکے۔ اب دونوں فلم کی عکسبندی مکمل کروا چکے ہیں اس لئے وہ والد ، والدہ اور بھائی سد ھانتھ کے ہمراہ سی شیلز آگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :