افغانستان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 14جنگجو ہلاک ،8زخمی

پیر 22 مئی 2017 18:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 14جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکا م کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضلع آچن کے علاقے کوز کنٹر میں کیا گیا جس میں 14شدت پسند مارے گئے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران 8شدت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔پانچ شدت پسند ضلع کوز کنٹر کے علاقے بادی علی میں جھڑپ کے دوران مارے گئے جبکہ 8زخمی بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :