داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت تیسرے مرحلے کی تقریب (کل) ہوگی

پیر 22 مئی 2017 18:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت تیسرے مرحلے کی تقریب (کل) بدھ کو منعقد ہوگی۔ گورنر سندھ و چانسلر جامعہ داود انجینئرنگ محمد زبیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی تقریب کی صدارت کریں گے۔ اسکیم کے تیسرے مرحلے میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کل 186 طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے تاہم گورنر سندھ محمد زبیر داؤد یونیورسٹی کے 22 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو لیپ ٹاپ دیں گے۔ تقریب صبح 11بجے داؤد یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :