ترکی اپنا پہلا یوراشیا فضائی مظاہرہ آئندہ سال اپریل میں کرے گا

پیر 22 مئی 2017 18:15

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) ترکی انٹالیا کے صوبے بحیرہ روم میں اپنا پہلا یوراشیا فضائی مظاہرہ آئندہ سال اپریل میں کرے گا۔ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فضائی مظاہرہ جمہوریہ ترکی کے ایوان صدر کے زیر نگرانی آئندہ سال اپریل کی 25 تاریخ کو منعقد کیا جائے گا جو 28 اپریل تک جاری رہے گا ،یہ ترکی کا پہلا بین الاقوامی تجارتی اور فوجی ہوابازی ایونٹ ہو گا جو ہر 2 سال بعد منعقد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس 4 روزہ ایونٹ میں عالمی ایروسپیس صنعت کی اعلی کمپنیاں شرکت کریں گی جس سے تجارتی اور فوجی ہوابازی کے شعبے میںکاروباری شرح 40 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ ترکی کا مقصد اس فضائی مظاہرے کو دبئی ،سنگا پور ،پیرس اور فارن بورو کی طرز کا بنانا ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں جنرل ڈائریکٹریٹ سٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی ینیبرٹز (Yenibertiz )کی طرف سے انٹالیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 لاکھ سکوائر میٹر جگہ مختص کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں ہم 400 سے زائد کمپنیوں ،150 سے زائد فوجی اور سول وفود اور تقریباً ایک لاکھ افراد کی شرکت کی میزبانی کریں گے جس سے ہوابازی کے شعبے میں معلومات اور نیٹ ورکنگ کے لئے پلیٹ فارم فراہم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :