دہشت گردی کے ناسورکا قومی جذبے سے مل کر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اختلافات بالاتر رکھ کر دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کیلئے آنے والے سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر مختار احمدد ھامرا اور سینیٹر سراج الحق سے گفتگو
پیر 22 مئی 2017 18:20
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ معاشی ترقی کا ایک بڑا منصوبہ ہے جس کی بدولت پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائے گا، جسے ناکام کرنے کیلئے بھارت بزدلانہ ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے، سی پیک منصوبہ انشاء الله ضرور کامیاب ہو گا اور دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی چیئرمین کی سیکیورٹی اتنی مناسب نہیں تھی جتنی ہونی چاہئے تھی، دہشت گردی کی لعنت کے خلاف نہ صرف سخت مؤقف اختیا ر کرنا پڑے گابلکہ ایسے اقدامات اٹھانا ہوں گے جن کی بدولت پارلیمنٹرین اور عام معصوم لوگوں کو زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے ، پاکستان دہشت گردی کی کسی بھی قسم کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نہ صرف مستونگ بم دھماکے کی مذمت کی گئی بلکہ شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی اور حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ شہدا کے لئے 25 ،25 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 10 ،10 لاکھ امداد کا اعلان کیا جائے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے ڈپٹی چیئرمین کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا الوالخیر زبیر نے بھی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.