پی آئی اے کی سپیشل ویجیلنس ٹیم نے لندن جانے والی پرواز سے 20کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی

پیر 22 مئی 2017 18:28

پی آئی اے کی سپیشل ویجیلنس ٹیم نے لندن جانے والی پرواز سے 20کلو گرام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) پی آئی اے کی سپیشل ویجیلنس ٹیم نے لندن جانے والی پرواز سے 20کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ سینٹرل آپریشنل کمیٹی کی ہدایات پر بیرون ممالک جانے والی 4پروازوں کی 100فیصد چیکنگ کی گئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے اپنے طیاروں کے ذریعے کسی بھی قسم کی منشیات سمگل کرنے کے متعلق سخت ایکشن لیا ہے۔

یہ اقدامات ایوی ایشن ڈویڑن کی جانب سے قائم کردہ سینٹرل آپریشن کمیٹی کی ہدایات پر اٹھائے گئے ہیں۔ تمام طیاروں کی روانگی سے قبل مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ پیر کو چار طیاروں کی تلاشی لی جانی تھی جس میں سے ایک نے لندن کیلئے روانہ ہونا تھا۔اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہونے والی پرواز PK 785 سے 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تلاشی کا عمل اینٹی نارکوٹکس فورس اور پی آئی اے سیکورٹی کی مدد سے مکمل کیا گیا۔

طیارے کی مکمل تلاشی کے بعد پرواز دو گھنٹوں کی تاخیر سے لندن کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب حسین اصغر کی سربراہی میں اس سمگلنگ مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :