پاک چائنہ کاریڈور منصوبہ کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نیا پاکستان معرض وجود میں آئیگا ، اسد قیصر
سی پیک پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ایک بڑا منصوبہ ہے جس کے باعث نہ صرف دنیا کی سیاست میں تبدیلی آئیگی بلکہ ملک میں روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہونے کے علاوہ معاشی و صنعتی ترقی کا آغاز ہو گا ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
پیر 22 مئی 2017 18:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پندرہ بیس سال بعد سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک کا نقشہ یکسر تبدیل ہو کر اس کے باعث ایک خوشحال اور نیا پاکستان معرض وجود میں آئیگا دیگر ممالک کی سی پیک میں شرکت بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے جس سے گلوبل سیاست میں تبدیلی واقع ہونے کے علاوہ پاکستان کا شمار دنیا کے بہترین ممالک میں ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پاکستان کے تاریخ میں پہلی مر تبہ تیس فی صد فنڈ لوکل گورنمنٹ کو جاری کر کے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ صرف خیبر پختونخوا صوبہ میں پاس کیا گیا ہے خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے پچاس ارب روپے لوکل گورنمنٹ کو جاری کر کے حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جب کہ باقی صوبوں نے ابھی تک لوکل گورنمنٹ کو فنڈز جاری نہیں کئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا مستقبل ہے یوتھ کونسلر ہی آئندہ صوبائی اور نیشنل سطح پر قوم کی نمائندگی کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ یوتھ کونسلران کے لئے بھی جلد از جلد فنڈز کا بندوبست کیا جائیگا تاکہ وہ بھی اپنا کلیدی کر دار ادا کر سکے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیں جس کے باعث ان کو پرائیوٹ سیکٹر میں اچھے روزگار مل سکے اجتماعی سوچ کو پر وان چڑھانا چاہئے تاکہ مشترکہ طور پر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں تاریخ میں پہلی مر تبہ اربوں روپے کے پراجیکٹس کا اجراء کیا گیا عوام کو چاہئے کہ وہ میرے چار سالہ تر قیاتی پراجیکٹس اور سابقہ ادوار میں کئے گئے پراجیکٹس کا موازنہ کریں تو ان کو بخوبی اندازہ ہو جائیگا تو ان کو اندازہ ہو جائیگا کہ کس نے زیادہ کام کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں تعلیم، صحت ، مواصلات ، آب نوشی ، آبپاشی اور سپورٹس کے شعبوں میں اربوں روپے کے تر قیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ضلع صوابی میں مثبت انقلاب آنے کے علاوہ صوابی کو حقیقی ترقی سے ہمکنار ہونے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.