جنید جمشید اور امجد صابری الیون کے مابین نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ 8جون کو کھیلاجائیگا

پیر 22 مئی 2017 18:50

جنید جمشید اور امجد صابری الیون کے مابین نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ 8جون کو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے کرکٹ گراؤنڈ پر 6 واں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا نمائشی میچ جنید جمشید اور امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے نام سے موسوم ٹیموں کے مابین 8 جون کو 11 بجے شب کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا کوآرڈی نیٹر امیر اکرم کے مطابق جنید جمشید ممبرزالیون کی قیادت تحسین جاوید کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں وسیم اکرم، راشد لطیف، شاہد آفریدی، سعد مصطفی، ہمایوں سعید، نجم شیراز، بلال مقصود، یاسر نواز، مختار سعد، فخر عالم اور علی سلمان جبکہ امجد صابری اسٹار الیون کے کپتان عدنا ن صدیقی دیگر کھلاڑیوں میں دانش تیمور، فہیم عباس، کامران گیلانی، فیصل قریشی، اعجاز اسلام، نعمان حبیب، فیصل جمیل، محسن طلعت، یاسر مظہر، سلمان سعید، طاہر کاظمی، عباس جعفری، نواب عالم، ساجد حسین، عاصم، عاصم ظفر ، بلال اشرف اور شبیر جان پر مشتمل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :