ڈی ایم سی سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ، سکسٹین اسٹار کے ہاتھوں ناظم آباد اسپورٹس کو شکست

پیر 22 مئی 2017 18:50

ڈی ایم سی سینٹرل فٹبال چیمپئن شپ، سکسٹین اسٹار کے ہاتھوں ناظم آباد ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) ڈی ایم سینٹرل فٹبال چمپئن شپ میں مزید 4 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سکسٹین اسٹار نے ناظم آباد اسپورٹس کو 4-1، بلوچ اسٹار نے گولڈن اسٹارکو5-0، ہزارہ یونائیٹڈ نے خلیق میموریل کو 3-1 اور غوثیہ اسپورٹس نے فیڈرل یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ہزارہ یونائیٹڈ کے محمد حکیم نے ایونٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

ڈی ایف اے سینٹرل کے زیر اہتمام گولڈن اسٹار فٹبال گراؤنڈ نیوکراچی پر جاری ایونٹ میں سکسٹین اسٹار نے آسان مقابلے کے بعد ناظم آباد اسپورٹس کو 4-1 کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ 7 ویں منٹ میں اون گول کے ذریعے ناظم آباد اسپورٹس نے پہلے برتری حاصل کی بعد ازاں سکسٹین اسٹار کے عبدالرحمن نے 13 ویں اور17 ویں منٹ میں 2 گول بنا کر اپنی ٹیم کو 2-1 کی سبقت دلا دی۔

(جاری ہے)

23 ویں منٹ میں معیز خان نے اپنی ٹیم کا تیسرا اور شعیب احمد نے 54 ویں منٹ میں چوتھا گول اسکور کیا۔ بلوچ اسٹار اور گولڈن اسٹار کا مقابلہ بھی یکطرفہ رہا۔ وقفہ پر دونوں ٹیمیں 0-0 سے برابر تھیں تاہم دوسرے دورانیہ میں بلوچ اسٹار نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 5 گول داغ دیئے۔ محمد صدیق نی40 ویں اور 60 ویںمنٹ میں 2 گول خلیفہ قاسم نے 43 ویں ذیشان نے 51 ویں اور مختار احمد نے 56 ویں منٹ میں ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔

ہزارہ یونائیٹڈ کو خلیق میموریل پر 3-1کی سبقت حاصل ہوئی۔ فاتح ٹیم کے محمد حکیم نے اپنی ٹیم کیلئے تینوں گول اسکور کرکے ایونٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک اپنے نام کی۔ محمد شہروز نے خلیق میموریل کا واحد گول اسکور کیا۔ غوثیہ اسپورٹس اور فیڈرل یونائیٹڈ کے مابین ہونے والا مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ وقفہ پر مقابلہ 0-0سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں تین گول اسکور ہوئے ۔

45 ویں منٹ میں ذیشان نے غوثیہ اسپورٹس کو برتری دلائی اور 10 منٹ بعد ریحان نے اپنی ٹیم کی برتری کو 2-0 سے مستحکم کردیا۔ فائنل وسل سے 3 منٹ قبل انس بدر نے انتہائی خوبصورت گول بنا کر اپنی ٹیم کے خسارے کو 1-2 کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ ریفری نور عالم، مطاہر حسین، سید کلیم حسین، سعد کاظمی، سلیم الدین بابر ، محمد اسمٰعیل منصوری جبکہ میچ کمشنر سید خورشید علی شاہ اور سید حسن آغا تھے۔

متعلقہ عنوان :