پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چینی اوورسیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مابین تعلیم و ثقافت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے تمام شعبوں میں چین سے بھرپور اشتراک کررہی ہے‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی

پیر 22 مئی 2017 19:06

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چینی اوورسیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے چینی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بھرپور اشتراک کے لئے مصروف عمل ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے ساتھ چین سے ہر شعبے میں اشتراک کی راہیں کھل رہی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ چین میں بھی متعدد منصوبوں پر اشتراک کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جو آنے والے وقت میں پائحہ تکمیل تک پہنچیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چینی اوورسیز ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مابین ثقافت اور تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین اور ڈائریکٹرچینی کلچر اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر لی ژن گانگ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

چینی ڈپٹی کونسل جنرل لاہور مسٹر وین ڈاکسو، وائس چانسلرز پنجاب یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے گفتگو میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے پنجاب کے طلباء کو چینی زبان و ثقافت کے علوم میں دسترس کیلئے سکالرشپس ملیں گی اور ہمارے طلباء کیلئے اعلی تعلیم کے نئے افق اجاگر ہوں گے۔

چیئرپرسن پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاہدہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چینی کی تعلیم اور محکمہ ثقافت کے درمیان ایک لنک کے طور پر کام کرے گااور اس سے ہمیں چینی ماہرین کے ہنرسے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتای اکہ اس منصوبے کے تحت طلباء اکتوبر میں چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جا سکیں گے۔ ڈائریکٹرچینی کلچر اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسٹر لی ژن گانگ نے کہا کہ مشترکہ تعاون کا معاہدے سے ثقافت کو فروغ ملے اورپاک چین دوستی مضبوط تر ہو گی۔

انہون نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت سے ایک بیلٹ، ایک سڑک منصوبے کے وسیع تر وژن پر کام تیز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اب چین اور پاکستان کے طلباء اور اساتذہ کے تبادلے میں سہولت پید اہو گی۔ چینی ڈپٹی کونسل جنرل لاہور، مسٹر وانگ Daxue نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد پہلے ہی چین میں زیر تعلیم ہے جنہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اب چینی ابان و ثقافت کی تعلیم میں تعاون کو نئی جہت مل گئی ہے۔