چین اور روس کا سپر جیٹ C-929بنانے کا مشترکہ منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن،چیئر مین سی او ایم آئی سی زوہانگ لانگ

طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا مقابلہ کرے گا، سپر جیٹ کی رفتار 12000کلومیٹر اور سیٹوں کی تعداد 280رکھی گئی ہے

پیر 22 مئی 2017 19:47

چین اور روس کا سپر جیٹ C-929بنانے کا مشترکہ منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن،چیئر ..
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) چین اور روس کا سپر جیٹ C-929بنانے کا مشترکہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،سپر جیٹ C-929 طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا مقابلہ کرے گا،یہ دونوں طیارے حجم اور استعمال کی وسیع رینج میں یکساں صلاحیت کے حامل اور کم خرچ ہیں، اس سپر جیٹ کی رفتار 12000کلومیٹر اور سیٹوں کی تعداد 280رکھی گئی ہے۔

چینی میڈیا میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی او ایم آئی سی زوہانگ لانگ نے بتایا کہ چین اور روس کا سپر جیٹ C-929بنانے کا مشترکہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔سپر جیٹ C-929 طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر کا مقابلہ کرے گا۔یہ دونوں طیارے حجم اور استعمال کی وسیع رینج میں یکساں صلاحیت کے حامل اور کم خرچ ہیں ۔چین کی سویلین ہوائی جہاز کی صنعت اور روس کی ریاست ہائے متحدہ ہوائی جہاز کارپوریشن کے مابین وسیع رینج طیاروں کی مشترکہ تیاری کے حوالے سے جون 2016میں معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق روس کی یو اے سی کمپنی سب سے زیادہ جدیدایویونکس ٹیکنالوجی اور جدید ترین ونگ فراہم کرے گااور چینی کمپنی (سی او ایم آئی سی (طیارے کی جسمانی ساخت کی تعمیر کا کام کرے گی،اس سپر جیٹ کی رفتار 12000کلومیٹر اور سیٹوں کی تعداد 280رکھی گئی ہے ، دونوں کمپنیوں کے مابین اس قسم کے طیاروں کی ایک سیریز کی تیاری کے معاہدے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :