موٹروے پولیس نے 9سالہ گم شدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

پیر 22 مئی 2017 19:47

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے قومی شاہراہ پر بیٹ 18 کے علاقہ سے ملنے والی نوسالہ گم شدہ بچہ کو والدین کے حوالے کر دیا،موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران حسنین عباس اور فا روق احمد کو دوران پٹرولنگ بیٹ 18 کے علاقہ سے نو سالہ بچہ سیف اللہ ولد محمد یو نس سکنہ سر گو دھا روتے ہو ئے ملا جس کو مو ٹروے پولیس افسران نے کافی کو ششوں کے بعد انکے ورثاء کا پتہ کیا اور بچے کو گواہان کی موجودگی میں معمول کی کارروائی کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے مو ٹروے پولیس کے اس اقدام کو بہت سراہا ، زونل کما نڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران کی مثالی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس افسران کی کوششوں کو شا با ش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :