مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے کے 5 افسروں اور پی ٹی اے کے اسسٹنٹ انجینئر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 22 مئی 2017 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے گاڑیوں میں غیر قانونی ٹریکر نصب کرنے کے زیر سماعت مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ایف آئی اے کے 5 افسروں اور پی ٹی اے کے اسسٹنٹ انجینئر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور انہیں گرفتار کر کے 10 جون کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ایف آئی اے نے گاڑیوں میں غیر قانونی ٹریکر نصب کرنے کے الزام میں ملزم کامران احسان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے، مقدمہ میں ایف آئی اے کے انسپکٹر سید صالح صدام گیلانی، سب انسپکٹر ملزمان بھٹی اے ایس آئی سہیل شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل طاہر محمود، ہارڈویئر انجینئر نعیم اور اسسٹنٹ انجینئر پی ٹی اے استغاثہ کے گواہ ہیں عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود مذکورہ افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان افسروں کو گرفتار کر کے 10 جون کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :