بنوں،آل کنٹریکٹرز شمالی وزیرستان کے مطالبے پر لیویز فورس کے صوبیدار میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پررزمک تبادلے کیسا تھ ساتھ پولیٹیکل تحصیلدارمیرانشاہ کو شو کاز نوٹس جاری

پیر 22 مئی 2017 19:55

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) آل کنٹریکٹرز شمالی وزیرستان کے مطالبے پر لیویز فورس کے صوبیدار میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پررزمک تبادلے کیسا تھ ساتھ پولیٹیکل تحصیلدارمیرانشاہ کو شو کاز نوٹس جاری کئے پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کامران آفریدی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دس مئی 2017کو آپ صوبیدار میجر لیویز فورس صفت خان اور تحصیلد ار عبدالرحمان نے سول کالونی کی تعمیر اتی کام میں تاخیر پر اعلیٰ حکام سے رابطہ کئے بغیر کنٹریکٹر زکے دو مزدوروں کو گرفتارکیا ہے جو آپکے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس اقدام سے عوام اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان فاصلے بڑھیں گے اور انتظامیہ پر سے عوام کا اعتماد اُٹھ جائے گا پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی نے لیویز صوبیدار میجر شمالی وزیرستان صفت خان کو رزمک تبادلے کیساتھ تین دن کے اندر اندر دونوں سے تحریری جواب جمع کرنے کے احکامات جا ری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :