ڈیرہ اسماعیل خان: فل کورٹ کے قیام کے مطالبے پر تحصیل ناظم درابن کلاں سردار ہمایوں خان میانخیل عرف مونی خان کی قیادت میں سول سوسائٹی کی ریلی

پیر 22 مئی 2017 20:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) تحصیل درابن میں فل کورٹ کے قیام کے مطالبے پر تحصیل ناظم درابن کلاں سردار ہمایوں خان میانخیل عرف مونی خان کی قیادت میں سول سوسائٹی کی ریلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل درابن میں فل کورٹ کے قیام کے مطالبے کیلئے درابن کلاں میں سول سوسائٹی نے ایک ریلی زیر قیادت تحصیل ناظم درابن کلاں سردار ہمایوں خان میانخیل عرف مونی خان نکالی جس میں معززین علاقہ ،تاجران اور وکلاء وغیرہ نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم درابن سردار ہمایوں خان میانخیل عرف مونی خان نے کہا کہ درابن میں لوگوں کے مقدمات میں اضافے کے بعد اب درابن میں فل کورٹ کا قیام انتہائی ضروری ہے جس میں نہ صرف سول بلکہ فوجداری مقدمات بھی سماعت کیلئے پیش کیئے جائیں تاکہ لوگوں کو دور دراز علاقوں میں جانے کی بچت ہو فل کورٹ کا قیام درابن کلاں کی عوام کا حق ہے کیونکہ تھانہ درابن اور تھانہ چودھوان کے فوجداری کیسز بھی ہیں جنکی سماعت درابن کلاں کی عدالت میں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ درابن کلاں میں فل کورٹ کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے۔

05-17/--188

متعلقہ عنوان :