نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ کا بڑا حصہ محکمانہ سکیموں پر خرچ کرنے کی بجائے عوامی منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ

پیر 22 مئی 2017 20:17

نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ کا بڑا حصہ محکمانہ سکیموں پر خرچ کرنے کی بجائے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ کا بڑا حصہ پنجاب حکومت نے محکمانہ سکیموں پر خرچ کرنے کی بجائے عوامی منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بجٹ 2017-18 کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے متوقع ہے، جس میں سے 374 ارب روپے عوامی منصوبوں پر خرچ کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ آب پاشی کے عوامی منصوبوں کے لئے 36 ارب روپے ، اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مد میں 96 ارب روپے، پیفرا منصوبے کی مد میں 2 ارب روپے، رورل روڈ منصوبے کے لئے 17 ارب، صاف پانی منصوبے کے لئے 30 ارب، تحصیل ہسپتالوں کے لئے 12 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، کے ایل آئی کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(وقاص)

متعلقہ عنوان :