ْ وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن مہتاب عباسی کا طیارے میں ہیروئن کی تحقیقات کا حکم

ایڈیشنل آئی جی پولیس حسین اصغر کو انکوائری افسر مقرر کردیا ،ْفوری رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت

پیر 22 مئی 2017 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن مہتاب عباسی نے طیارے میں ہیروئن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس حسین اصغر کو انکوائری افسر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر وزیر اعظم برائے سول ایوی ایشن نیانکوائری کمیٹی کو ہدایات جاری کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے رپورٹ دے جائے، ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

پی آئی اے کے طیاروں میں پے درپے ہیروئن کی برآمدگی کے واقعات کے بعد قومی ایئرلائن کی تمام انٹرنیشنل پروازوں کی مکمل چیکنگ کی جائے گی ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیاروں کی تلاشی اے این ایف ،ْپی آئی اے سکیورٹی ،کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر ادارے کریں گیاور کلیرنس کے بعد ہی طیارے کوروانگی کی اجازت ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :