فیصل آباد:چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے ایس ڈی او کنسٹرکشن زرغم عباس خان کو فرائض سے غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کردیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (لیگل اینڈ لیبر) چوہدری محمد علی کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن فیسکوتعینات کردیا گیا

پیر 22 مئی 2017 23:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے ایس ڈی او کنسٹرکشن زرغم عباس خان کو فرائض سے غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (لیگل اینڈ لیبر) چوہدری محمد علی کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن فیسکوتعینات کردیا ۔ آن لائن کے مطابق چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت پر جنرل مینجر ٹیکنیکل فیسکو سردار مسعود اقبال نے ایس ڈی او کنسٹرکشن زرغم عباس خان کو فرائض سے غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیںاور انھیں فیسکو ہیڈکواٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںچیف ایگزیکٹو فیسکو مجاہد اسلام باللہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (لیگل اینڈ لیبر) چوہدری محمد علی کو ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن فیسکوتعینات کردیا جنھوں نے اس عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔چوہدری محمد علی کا شمار فیسکو کے شعبہ ایڈمنسٹریشن کے منجھے ہوئے اور محنتی افسران میں ہوتا ہے اوروہ ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ فیسکو کے مختلف حلقوں نے ان کی بطور ڈائریکٹر جنرل ایچ آر تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ فیسکوملازمین کی فلاح و بہبودکیلئے مزید اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :