آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ میں ر یکارڈ ساز منصوبوں کی بر وقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہو گی، مخالفین خود ہی اپنے پھیلائے جال میں پھنس چکے ہیں، جلد انتشار پسند سیاستدانوں کا چہرہ بے نقاب ہو جائیگا

رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی پارٹی وفود سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 23:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی پروگرام کا حجم ریکارڈ ساز ہوگا،اور ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت اور اعلیٰ میعار کے ساتھ تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہوں گی، ملکی ترقی کے مخالفین خود ہی اپنے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس چکے ہیں، جلد عوام کے سامنے انتشار پسند سیاستدانوں کا چہرہ بے نقاب ہو جائیگا،(ن) لیگ کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے وعدے کی جانب بڑھ رہی ہے،سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ترقی کی راہ میں رخنے ڈالنے والوں کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا تھا، پاکستان ایشیا کاٹائیگر بنے گا، ملک میںتیز رفتار ترقی دیکھ کر دہشت گرد بھاگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارٹی دفتر میں گفتگو میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرچوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،عامر خان،اظہر فاروقی،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے، خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں آئندہ جنرل انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا، پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کا تحفظ اور تقدس کرنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔

2013 والے پاکستان پر نظر ڈالیں جب ہمیں حکومت ملی تو لوڈشیڈنگ‘ تباہ حال معیشت‘ خالی خزانہ‘ مزدور بے روزگار‘ عوام بے حال اور دہشت گردی عروج پر تھی۔ ملک اقتصادی ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جارہا تھا مگرہماری قیادت گھبرائی نہیں بلند اورمضبوط عزم کے ساتھ کام شروع کیا جس کا ثمر عوام کے سامنے ہے۔

متعلقہ عنوان :