خیبرایجنسی کی وادی تیرا ہ میں امن کمیٹی کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق

پیر 22 مئی 2017 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں امن کمیٹی کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ اکاخیل میں امن کمیٹی کے کمانڈر کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حملے میں کمانڈر زرولی۔ نورخان۔ لیویز اہلکار عبدالمنان۔ حمید خان اور امیر نواز جاں بحق ہوگئے۔۔ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :