نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے نائیکون بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے، سینیٹر نجمہ حمید

عوام میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس نے روڈ سیفٹی کے معاملات کو ہمیشہ پہلی ترجیح دی ،ایس پی او محمود علی کھوکھر

پیر 22 مئی 2017 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) اسلام آباد کلب میں گزشتہ شام نائیکون گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام -----ماں کا عملی زندگی میں کردار کے حوالے سے تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ جس میں میران نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، حناعباسی نے دوسری پوزیشن اور احمد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ملک کی معروف شخصیت سینیٹر نجمہ حمید نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دئیے جانے کے لئے نائیکون ٹیلنٹ ہنٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کل جہاں ہر طرف ناامیدی کی فضا ہے تو ایسی سر گرمیوں سے نوجوانوں کو کچھ بڑا کرنے کا موقع مل جا تا ہے جو کہ ہمارے ملک کی ترقی اور امن کے لئے خوش آئند ہے ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئر پرسن نائیکون گروپ آف کالجز مس عزیز فاطمہ ناز نے کہا کہ نائیکون کے شارٹ کورسز کرنے کے بعد انٹرنیشنل سطح پر کمپٹ کرنے کا موقع ملتا ہے ،زیادہ سے زیادہ جاب کو مواقع میسر ہوتے ہیں، ہنر کے بغیر آج کوئی تعلیم مکمل نہیں اس لئے نائیکون سکل بیسڈ ہینڈز آن ٹریننگ کروا کر ملک کی ترقی میں شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اب تک نائیکون سے مختلف کورسز کرنے والے ہزاروں طلباء اچھی ملازمتوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج کل والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر پر توجہ دیتے ہیں اور نائیکون گروپ آف کالجز جیسے ادارے پر اعتماد کرتے ہیں اور انگلش سپوکن کورسز، کمپیوٹر کے مختلف کورسز میں ان کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ تقریب میں SPOمحمود علی کھوکھر نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے ترجمانی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی کے معاملات کو موٹروے پولیس نے ہمیشہ پہلی ترجیح دی ہے تاکہ عوام میں روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے اور سڑکوں پر سفر کرنے والوں کی جان ومال کی بہترطریقے سے حفاظت کی جا سکے ۔

اس موقع پر ایس پی او محمود علی کھوکھر نے طلباء و طالبات سے روڈ سیفٹی سے متعلق سوالات کئے اور درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کئے اور ساتھ ساتھ انہوں نے نائیکون کی طرف سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا، اس موقع پر سینٹیر نجمہ حمید نے روڈ سیفٹی پر جامع لیکچر دینے پر محمودعلی کھوکھر کی روڈ سیفٹی آگاہی بارے خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :