بنوں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی دھجیاں اُ ڑا دیں

واضح ہدایات کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلبہ سے گرمیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیسیں وصول کر لی

پیر 22 مئی 2017 23:07

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) بنوں میںپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی دھجیاں اُ ڑا دی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے واضح ہدایات کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں طلبہ سے گرمیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیسیں وصول کر لی ہے ڈپٹی کمشنر بنوں فضل اکبر کی طرف سے حالیہ دنوں خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو واضح ہدایات دی گئی تھی کہ انہیں طلباء و طالبات سے موسم گرما کی تعطیلات کی ایڈوانس فیسیں وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ صرف ٹیوشن فیس لے سکیں گے لیکن پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے خیبر پختونخوا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے طلباء و طالبات سے ایڈوانس فیسیں وصول کر لی ہے اس سلسلے میں والدین کا کہنا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور بلڈنگز کرایہ جات ادائیگی طلبہ کی فیسوں سے ادا کرنے کی بناء پر ہم سے ایڈوانس فیسیں وصول کر لی گئی ہے لہذا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اس کی تحقیقات کرکے کاروائی عمل میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :