وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز ایک روزہ دورے پر نوشہروفیروز پہنچ گئیں

گوادر میں شہید مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت

پیر 22 مئی 2017 23:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز ایک روزہ دورے پر نوشہروفیروز پہنچیں۔ صوبائی مشیر دورے کے دوران گوادر میں شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے تعزیت کے لئے کنڈیارو کے قریب گوٹھ صدیق لاکھوپہنچ کر شہدا کے ورثاء سے تعزیت کی۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ گوادر واقعے پر مجھے اور سندھ حکومت کو دلی طورپر افسوس ہوا ہے ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں،سندھ حکومت شہداء کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے امداد اور ایک ایک نوکری دے گی۔ جبکہ اس گائوں کے مکینوں کے اسرار پر اس گائوں کو روڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا جانب سے اس گائوں میں سلائی کڑھائی کا ایک سینٹر بھی قائم کیا جائے تاکہ اس گائوں کی غریب بچیاں ہنر سیکھ کر اپنی اور ملک کی ترقی میں شامل ہو سکیں۔#

متعلقہ عنوان :