حکومت سندھ کی کوشش ہے صوبے میں یکے بعد دیگر ے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہیں، محمدسلیم رضا

ملک کے نامور کھلاڑیوں نے کر اچی کے عوام کو اپنے فن کے جوہر دکھائے اور میں آج یہ اعلان کر رہاہوں کہ انشااللہ 2017 میں سند ھ گیمز اور اسی سال ایک مرتبہ پھر بیچ گیمز ہونگے، سیکریٹری کھیل کا افتتاحیٰ تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 23:18

کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) صوبے کے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کر تی رہے گی اور حکومت سندھ کی کوشش ہوگی کہ صوبے میں یکے بعد دیگر ے کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ساحل سمندر پر قومی بیچ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحٰ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل محمدسلیم رضا نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کا مقام ہے کہ کراچی میں 3 دن تک دن اور رات میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے کر اچی کے عوام کو اپنے فن کے جوہر دکھائے اور میں آج یہ اعلان کر رہاہوں کہ انشااللہ 2017 میں سند ھ گیمز اور اسی سال ایک مرتبہ پھر بیچ گیمز ہونگے انہوں نے میڈیا کے افراد سے اظہار تشکر کر تے ہوئے کہا کہ جس انداز میں میڈیا نے سندھ حکومت کی مدد کی وہ ہماری حوصلہ افزائی ہے اس موقع پر ڈائر یکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کنسلٹنٹ رزاق ربانی اور میڈ یا کیمٹی کے چیئر مین غلام محمدخان نے بھی خطاب کیا جبکہ مخدوم ارشاد نے کمپیرنگ کی تقر یب میں چیف انجینئر اسلم مہر اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سندھ بھٹائی کی ٹیم نے پہلے قومی گیمز کی فاتح ٹرافی حاصل کی جبکہ وومین فٹبال ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی سندھ غازی نے شوٹنگ بال کی لاڑکانہ ،نیٹ بال مین کی سندھ بھٹائی ٹگ آف وار مین کی گلگیت بلتسان ، والی بال کی سند ھ بھٹائی ، کو ڑی کو ڈی کی سچل ملاکھڑہ کی بے نظیر آباد نیٹ بال وومین کی سند ھ بھٹائی سپکٹ ٹاکر ا کی سندھ بھٹائی نے حاصل کی درین اثنا نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سر براہ اویس اسد خان نے حکومت سندھ کو کر اچی میں قومی بیچ جوکہ کھیلوں کے فروغ کے ہے لئے مشہور ہے بلندہوا ہے اور وزیر اعلی سندھ وزیر کھیل اور سیکریٹرکھیل بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے شب و روز محنت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا انہوں نے آرگنائز نگ کیمٹی میں نیشنل بینک کے نمائندوں غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان کو بے مثال کر دار ادا کر نے پر بھی مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :