کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما بشیر احمد ہالیپوتہ کی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پیر 22 مئی 2017 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما بشیر احمد ہالیپوتہ کی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما بشیر احمد ہالیپوتہ کی جانب سے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے نااہلی پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کی۔

(جاری ہے)

بشیر احمد ہالیپوتہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے اس موقع پر بشیر احمد ہالیپوتہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات محض سیاسی ہے۔ اور سیاسی عداوت کے باعث ان پر یہ الزامات لگائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا۔ لہذا عدالت پی ایس پچپن پر ضمنی انتخابات کا شیڈول کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر جسٹس منیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما بشیر احمد ہالیپوتہ کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔