پشاور:اراکین صوبائی اسمبلی مولانالطف الرحمن اورمحمودخان بیٹنیکی گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو کی اور علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا

پیر 22 مئی 2017 23:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) اراکین صوبائی اسمبلی مولانالطف الرحمن اورمحمودخان بیٹنی نے پیرکے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنر کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گفتگو کی اور علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویزپیش کی۔

اس موقع پرگورنرنے صوبائی اسمبلی کے اراکین کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پیرکے روز خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں کی شہادتوں پرافسوس کا اظہارکیاہے اور کہاہے کہ اس انسانیت سوز اوربزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر زیادہ دیر تک قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔گورنرنے کہاکہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے متزلزل نہیں ہوسکتے۔انہوںنے پولیٹیکل انتظامیہ کوہدایت کی کہ دھماکے کے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کی سہولیات مہیاکی جائیں۔ گورنرنے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے شہداء کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی دعاکی ہے۔