کوئٹہ، کوئلہ پھاٹک پل پر جاری کام سست روی کا شکار سڑک پر پانی نہ ڈالنے کی وجہ سے اسکول جانے بچے مختلف بیماریوں کا شکار

پیر 22 مئی 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) کوئٹہ کوئلہ پھاٹک پل پر جاری کام سست روی کا شکار ہو گئی سڑک پر پانی نہ ڈالنے کی وجہ سے اسکول جانے اور آنیوالے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پر واقع کوئلہ پھاٹک پر جاری پل کا کام سست روی کا شکار ہو گئی جس کے باعث لو گوں کو جانے اور آنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ٹریفک جان ہونے وجہ سے گھنٹے گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور پل کے قریب کچی سڑک بنائی گئی ہے جس پر پانی نہیں ڈالی جاتی جس کے وجہ سے کوئٹہ شہر آنے اور جانیوالے شہریوں اور سکول کے بچے گردوغبار کے باعث بیمار ہونے لگے بلوچستان اسمبلی میں بھی مذکورہ پل میں تاخیر کے باعث کے معاملے پر بازگشت سنائی گئی تا ہم اس کے باوجود پل پر کام تیز ی سے جاری نہیں ہے واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ مذکورہ پل 18 مہینے کی مد ت میں مکمل ہوجائے گی مگر اس کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :