کوئٹہ،اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم مزدور کے حوالے سے تقریب

جس میں لیڈیز انڈسٹریل ہوم کی طالبات نے حصہ لیا مہمان خصوصی مقابلے میں پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے

پیر 22 مئی 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کوئٹہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسٹاف ویلفیئر لیڈیز انڈسٹریل ہوم میں یوم مزدور کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیڈیز انڈسٹریل ہوم کی طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں تقریری مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا ’’ مزدور کی عظمت کو سلام‘‘ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی لیکچرار گیریژن کالج کوئٹہ سارا حسین نے طالبات کو شکاگو کے مزدوروں کی جدوجہد اور قربانی کے بارے میں آگاہ کیا اور تقریری مقابلے میں پوزیشن لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :