سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شوبز میں انٹری کیلئے تیار

ے اپنے والد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں کام کرے گے

پیر 22 مئی 2017 22:45

سنی دیول کے بیٹے  کرن دیول شوبز میں انٹری کیلئے تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) بولی وڈ کو تین دہائیوں سے زائد وقت دینے والے ایکشن ہیرو سنی دیول کے بیٹے اپنے والد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے ذریعے فلموں میں انٹری دیں گے۔25 سالہ کرن دیول اپنے والد 59 سالہ سنی دیول کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’پل پل دل کے پاس‘ کے ذریعے ڈیبیو کرتے نظر آئینگے ، فلم کی شوٹنگ منالی میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سنی دیول نے بیٹے کرن دیول کی شوٹنگ کے پہلے دن کے موقع پر فلم’ پل پل دل کے پاس‘ کے سیٹ سے ٹوئیٹ میں بیٹے سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا لڑکا بڑا ہوگیا ہے۔سنی دیول کی جانب سے بیٹے کے ساتھ فلم بنانے اور بیٹے کے پیار میں ٹوئیٹ کرنے پر شاہ رخ خان نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ وہ ا آپ کی طرح سخت اور نرم نظر آ رہا ہے، دعاگو ہوں کہ ان کی راہ میں آنے والی تمام چیزیں اچھی ہوں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور سنی دیول نے صرف ایک فلم’ڈر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جو 1993 میں ریلیز ہوئی۔سنی دیول نے بیٹے کی شوٹنگ کے پہلے دن کے موقع پر کی گئی ٹوئیٹ سے قبل بھی فلم کے سیٹ سے کئی تصاویر ٹوئیٹس کیں، جن میں ان کے ساتھ چھوٹے بھائی بوبی دیول بھی ساتھ ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :