مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر لحاظ سے عوام دوست بجٹ لارہی ہے ،شبینہ زکریا بٹ

ْاس بجٹ کو نہ صرف عوام بلکہ کسان و صنعتکار دوست بجٹ بھی اگر کہا جائے گا تو غلط نہ ہوگا ، سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولت اور رعایت دونوں چیزیں دستیاب کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی ہم بھی رمضان بازاروں پر کڑی نظر رکھیں گے،صحافیوں سے گفتگو

پیر 22 مئی 2017 22:49

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) مسلم لیگی ایم پی اے ،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر لحاظ سے عوام دوست بجٹ لارہی ہے ،اس بجٹ کو نہ صرف عوام بلکہ کسان و صنعتکار دوست بجٹ بھی اگر کہا جائے گا تو غلط نہ ہوگا ،میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ہماری حکومت رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر شہر میںسستے رمضان بازار لگا رہی ہے جس میں ہر چیز پر عوام کو مارکیٹ کے لحاظ سے زبردست کم قیمتوں پر ملے گی بلکہ پنجاب حکومت سستے آٹے کے دو کروڑ تھیلے فراہم کرے گی ،سستے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولت اور رعایت دونوں چیزیں دستیاب کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدمات اٹھائے گی ہم بھی رمضان بازاروں پر کڑی نظر رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرنوالی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لیں گے ،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف کے ترقی اور خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کو دنیا سراہتی ہے جبکہ شہباز شریف کے کام کرنے کے غیر معمولی انداز اور رفتار کو ملک کی عوام سمیت بیرونی ممالک کے لوگ بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،انکی محنت اور ویژن سے پنجاب بھی ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے ۔

شبینہ زکریا کا اس موقع پر نوجوانوں سے کہنا تھا کہ کھیل انسان کی اندر ڈسپلن ،صبر ،برداشت اور اتحاد و یکجہتی جیسے اوصاف پیدا کرتا ہے ،ہماری حکومت کھیلوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ کھیلوں کے میدان اسی طرح آباد رہیں ،کھیلوں کا انعقاد دراصل نوجوان نسل کو برائی سے بچانے کا ذریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :