ملک میںغربت مہنگائی کے باعث کروڑوں طلبہ زیور تعلیم سے محروم ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

بلوچستان حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے کل بجٹ میں سے 40فیصد رقم مختص کرے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

پیر 22 مئی 2017 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہا کہ آج کے دگرگوں مسائل پریشان کن صورتحال میں تعلیمی اداروں میں اسلامی جمعیت طلبہ کی تعلیمی تربیتی دینی خدمات والدین اور طلبہ کیلئے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔

غربت مہنگائی کے باعث کروڑوں طلبہ زیور تعلیم سے محروم ہیں بلوچستان حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے کل بجٹ میں سے 40فیصد رقم مختص کریں۔ حکومت طلبہ یونین پر سے پابندی ہٹائی جائیں لورالائی ،خضدار،تربت میڈیکل کالجزمیں تدریسی عمل کا آغازکیا جائے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اردوزبان کا نفاذ ،یکساں نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک سے پی ایچ ڈی تک خصوصی اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ فوری دیا جائے پاک چین راہداری منصوبے کی بدولت بلوچستان بھر میں ٹینیکل تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے۔صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک ،ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن کلاسز شروع کیے جائیں ۔بلوچستان میں ڈویژنل سطح پر میڈیکل کالجز ،انجنیرنگ کالجز اور یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گھوسٹ اسکولز کا خاتمہ کرکے امتحانا ت میں نقل کے خاتمے اور اساتزہ کرام کے تمام جائزمطالبات فوری تسلیم کیے جائیں اساتزہ کو مراعات دی جائیں ۔

صوبہ بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں حکومت گوادر سمیت بلوچستان بھر کے طلبہ کو چینی زبان سکھانے کیلئے خصوصی وظائف پر چین بھجوانے کا انتظام کیاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے دوروزہ عظیم الشان حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن میں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ کے حقوق یکجہتی اتحاد کیلئے جدوجہد کیا ہے تعصب ،نفرت،لسانیت کے خلاف اور طلبہ برادری میں تعلیم کا شوق پیدا کرنے دین ووطن سے محبت کا درس دینے والا اسلامی جمعیت طلبہ ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک کو دیانت دارقیادت ،پڑھے لکھے سیاستدان ،ماہرین تعلیم ومعیشت دیے ہیںاسلامی جمعیت طلبہ ہی کی بدولت طلبہ میں تعلیمی دنیامیں محنت سے محبت پیدا ہوئی ہے حکومت تعلیمی نظام میں بہترین لاکر نونہالوں کو موجودہ تباہ کن تعلیمی نظام سے نجات دلائیں قوم کے نوجوان جدید عصری تعلیم کیساتھ دنیاوی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں اسلامی جمعیت طلبہ کے وابستگان الحمد اللہ دنیاوی سائنس وٹیکنالوجی کی تعلیم کیساتھ دینی تعلیم سے بھی لیس ہوتے ہیں ہم لارڈ میکالے کاسیکولر بے دین نظام نہیں اسلامی فطری کامیاب نظام لاناچاہتے ہیں جس تعلیمی ادارے میں اسلامی جمعیت طلبہ ہو وہاں بے راہ روی ،لسانیت فرقہ واریت ودیگر خرافان نہیں ہوسکتے اگر ہم دیانت داری وایمانداری سے تجزیہ کریں تو اسلامی جمعیت طلبہ کا قوم پر بہت زیادہ احسانات ہیں۔