معاون خصوصی محب اللہ خان نے بر شور سوات میں رورل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا

پیر 22 مئی 2017 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ، امدادباہمی و ماہی پروری محب اللہ خان نے پیر کے روز بر شور سوات میں بنیادی مرکز صحت سے اپگریٹ ہونے والے رورل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل پر تقریباً 100 ملین روپے لاگت آئے گی جس سے متعلقہ علاقے کے عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کے سہولیات میسر ہو سکیں گے۔

افتتاح کے موقع پر ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی سعید خان کے علاوہ منتحب بلدیاتی نمائندوں اور علاقہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے معائون خصوصی نے کہا کہ عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں سب سے زیادہ فوکس صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے اقدامات کی بدولت اب نہ صرف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی آئے گی اور نہ درکار طبی آلات ناپیدہونگے بلکہ صوبہ بھر میں ہر جگہ عوام کوبہتر طبی سہولیات میسر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کا اجراء ہماری حکومت کا ایسا کارنامہ ہے جسکی نظیر نہیں ملتی اوراس سے بلا کسی تفریق ہر کوئی مستفید ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برشور میں مذکورہ رورل ہیلتھ سنٹر کا قیام علاقہ عوام کیلئے بڑی کامیابی ہے کے جسے موجودہ حکومت نے یقینی بنایا۔

متعلقہ عنوان :