محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نیب کی جانب سے تیار کی گئی مجوزہ سفارشات عملدرآمد کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوائیں گئیں

آئی سی ٹی کی تین مارچ 2017ء کو نیب اور کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹیز کو سیکشن 44 ای اور 44 ڈی کے تحت سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت

پیر 22 مئی 2017 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نیب کی جانب سے تیار کی گئی مجوزہ سفارشات عملدرآمد کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادی گئیں ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب آرڈنینس 1999ء کے سیکشن 33 سی کے تحت کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی جس میں محکمہ کوآپریٹو آئی سی ٹی اسلام آباد کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا ،ْمحکمہ کوآپریٹو اسلام آباد آئی سی ٹی میں اصلاحات کیلئے نیب کی پریونشن کمیٹی کے متعدد اجلاس ہوئے جس میں تفصیلی غوروخوص کے بعد سفارشات پیش کی گئیں۔

یہ سفارشات نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کو پیش کی گئیں، چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے نیب کی جانب سے تیار کی گئی مجوزہ سفارشات عملدرآمد کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوائیں تاکہ نہ صرف عام شہریوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنایا جا سکے بلکہ محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی کے امور میں شفافیت لائی جائے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کوآپریٹوآئی سی ٹی اسلام آباد آئی سی ٹی نے قابل عمل تجویز تیارکرنے پر نیب کی تعریف کی آئی سی ٹی نے تین مارچ 2017ء کو نیب اور کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹیز کو سیکشن 44 ای اور 44 ڈی کے تحت ان سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی یہ ہر کوآپریٹو سوسائٹی پریونشن کمیٹی سے رابطہ کیلئے فوکل پرسن تعینات کرے گی جوان سفارشات پر عملدرآمد میں کوتاہی پر ذاتی طورپر ذمہ دار ہوںگے، فوکل پرسن ہفتہ وار بنیادوں پرسرکل رجسٹرار محکمہ کوآپریٹوسوسائٹیز اسلام آباد کو پیشرفت سے آگاہ کرے گا شکایت کی صورت میں سوسائٹی قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی ۔

محکمہ کوآپریٹو آئی سی ٹی اسلام آباد میں اصلاحات کیلئے نیب کی پریونشن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق یہ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اپنے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اتھارٹی ، کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اور متعلقہ سرکل رجسٹرار کو ہرسال فراہم کرے گی اورسرٹیفکیٹ دیگی کہ سوسائٹی نے منظور شدہ لے آوٹ پلان کے خلاف ورزی تو نہیں کی۔ہرکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی میونسپل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے منظور شدہ لے آوٹ پلان پرسختی سے عمل کرے گی اور سوسائٹی کے منظوری کے بغیر کسی کے شیئر کو ٹرانسفرنہیں کیاجائے گا ہرکوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لے آوٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ میونسپل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے سالانہ بنیادوں پر ہینڈ آڈٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرے گی کوئی بھی کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی زمین کا قبضہ حاصل کئے بغیر اپنے کسی ممبر کو الاٹمنٹ لیٹر یا POSSESSION سرٹیفکیٹ جاری نہیں کریگی کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اے جی ایم سے منظوری کے بغیر ممبران کوالاٹ شدہ کسی پلاٹ کا سائز اور مقام تبدیل نہیں کرسکے گی ہرکوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرارکو اے جی ایم کے منٹس جمع کرانے سے پہلے متعلقہ میونسپل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ حاصل کرے گی کہ منظور کئے گئے ایجنڈہ آئٹم میں میونسپل بائی لاز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی متعلقہ ادارے کی جانب سے تیس دنوں میں جواب نہ ملنے کی صورت میں یہ تصور کیاجائے گا کہ متعلقہ اتھارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں اور اے جی ایم کے منٹس پرقانون کے مطابق عمل کیاجائیگا ،ْ کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اس وقت کوئی تسلیم شدہ منصوبہ شروع کرے گی جس میں وہ کم ازکم مطلوبہ زمین کا قبضہ حاصل کرلے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اخبار میں سکیم منصوبے کی ایڈورٹائزنگ سے پہلے متعلقہ ڈویلپمنٹ میونسپل اتھارٹی سے پہلے منظوری حاصل کرے گی کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اپنے پہلے سے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرے گی، ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی پانچ سال کے اندر اپنی جاری سکیم منصوبہ مکمل کرے گی ناکامی کی صورت میں اس کے خلاف کوآپریٹو ہاوئسنگ سوسائٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی کوئی بھی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرار کی اجازت کے بغیر سوسائٹی کے ایک اکاونٹ کی حد سے دوسری سکیم منصوبے کیلئے فنڈز استعمال نہیں کرے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی قانونی کے مطابق ریزرورفنڈ قائم کرے گی جو کہ سوسائٹی کی ملکیت کی تعمیر ومرمت اور بحالی پرخرچ کئے جائیںگے۔

کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اپنے ملازمین اور سوسائٹی کے مفاد میں پراویڈنٹ فنڈ قائم کریگی جس طرح حکومت کی جانب سے ملازمین کیلئے قائم کیاجایا ہے ۔کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی حکومت کے قواعد وضوابط کے مطابق اپنے ملازمین کوگریجویٹی دے گی ۔ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی چھٹے کوآپریٹو اصول کے تناظر میں کوآپریٹو میں تعاون کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کریگی اور مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مشترکہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کوآپریٹوکومستحکم کرے گی ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اپنے اخراجات سے ویب سائٹ قائم کریگی اورمنیجنگ کمیٹی اس پرہروقت اپ ڈیٹ اور خوش اسلوبی سے چلنے کی ذمہ داری ہوگی اس ویب سائٹ پرسوسائٹی کے تمام ممبران کسی بھی وقت رسائی حاصل کرسکیںگے سوسائٹی عوام کی رسائی بھی اس ویب سائٹ تک یقینی بنائے گی اگر کوئی معلومات صرف ممبران کو فراہم کرنا ضروری ہوںگی تواس کیلئے ممبران کو علیحدہ یوزرنیم اورپاس ورڈ دیاجائے گا جس سے وہ معلومات تک رسائی حاصل کرسکتا ہے سوسائٹی کی رجسٹریشن کی تاریخ ، ٹیلی فون ، غیر سوسائٹی کا دفتر، سوسائٹی کے بائی لاز سے متعلق رجسٹرارکی وقتا فوقتا ہدایت گزشتہ تین سال کی سالانہ اور خصوصی آڈٹ رپورٹس ، لے آوٹ پلان کی منظور شدہ کاپی گزشتہ تین سال اور حالیہ سال کے دوران اجلاس کے منٹس، منیجنگ کمیٹی اور سوسائٹی کے افسران کے تمام ممبران کے نام، والد کے نام، رہائشی اور فون نمبر اور جس تاریخ سے جس عہدے پرکام کررہے ہوں رکنیت دینے ، ختم کرنے اور ممبرشپ کی منتقلی ، زمین کی خریداری ، سوسائٹی کے پاس موجود اراضی اوراس کی مخصوص قیمت اور جس ذریعے سے اراضی حاصل کی گئی زمین کی خریداری کیلئے ارکان کی تفصیل قسطوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے شامل رقم اور رقم کی ادائیگی کیلئے مقررہ تاریخ اورنادہندگان کی واجب الادا رقم سمیت تمام معلومات ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں گی ویب سائٹ پر درست معلومات فراہم کی جائیںگی اور اس کے ذمہ دار سوسائٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری ہوںگے ہرکوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرارکوآپریٹو ہوگی 15 اگست 2016 ء کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق نمایاں آڈٹ فرم سے اپنے اکائونٹس کا آڈٹ کروائے گی۔

ہر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اے جی ایم میں زیر بحث آنے والے ایجنڈے آئٹم کو جاری کرے گی اوراس اجلاس کی تمام ویڈیو ریکارڈنگ یقینی بنائے گی۔ سالانہ جنرل اجلاس کا کورم سوسائٹی کے کل ممبران کا ایک تہائی ہو گا اگر کورم پورا نہیں ہو گا تو اجلاس تین گھنٹہ کیلئے ملتوی کر دیا جائے گا اگر پھر بھی کورم پورا نہیں ہوتا تو یہ تصور کیا جائے گا کہ ممبران اجلاس میں دلچسپی نہیں رکھتے اس لئے اجلاس ملتوی کردیاجائے گا اور 15 دن بعد دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا ۔