آنیوالے انتخابات میں خیبر پختونخواہ کی عوام کاسمیٹکس تبدیلی والوں کو مسترد کر دیں گے،نواز شریف نے چین سے سی پیک کا معاہدہ اور پرویز خٹک نے گدھوں کا معاہدہ کیا،چوہوں کیخلاف ناکام آپریشن والے عوام کی کیا خدمت کریں گے،

صوبائی صدر مسلم لیگ’’ن‘‘ امیر مقام کا سوئی گیس منصوبے کی اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 22 مئی 2017 21:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) وزیر اعظم کے مشیر خاص اور مسلم لیگ’’ن‘‘کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں خیبر پختونخواہ کے عوام کاسمیٹکس تبدیلی والوں کو مسترد کر دیں نواز شریف نے چین سے سی پیک کا معاہدہ کیا جبکہ پرویز خٹک نے گدھوں کا معاہدہ کیا۔ چوہوں کے خلاف ناکام آپریشن والے عوام کی کیا خدمت کریں گے۔

وہ سورگل کوہاٹ میں سوئی گیس منصوبے کے اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مشن عوام کی زندگی میں بہتری لانی ہے جبکہ ان کے مکالفین صرف ترقی کا رستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے سونامی بلین ٹریز منصوبے کو صرف کاغذی منصوبہ قرار دیا اور پی ٹی آئی صوبائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے دوست ملک چین سے سی پیک کا معاہدہ کیا جبکہ پرویز خٹک نے چین چین کے ساتھ گدھوں کی فروخت کا معاہدہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جو پارتی چوہوں کا خاتمہ نہ کر سکے وہ ملک سے دہشت گردی ، بے روزگاری، اور بد عنوانی کا خاتمہ کیسے یرے گی۔ قومی اسمبلی کے ڈپتی اسپیکر مرتضیٰ عباسی نے خطاب کرے ہوئے کہا کہ نواز شریف ترقی، آبادی او خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ سابق وفاقی وزیر سفیران عباس خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویزر اعظم نے کوہاٹ جلسہ کے دوران جو اعلانات کئے تھے ان پر من و عن عمل ہوگا۔ اور سارے منصوبے مکمل ہونگے۔ جلسے سے ممبر صوبائی اسمبلی اختیار ولی، ملک اسد اور جمعہ خان نے بھی خطاب کیا۔ اس سے قبل امیر مقام نے موضع محمد زئی اور سور گل و ملحقہ علاقہ جات میں گیس منصوبوں پر کام کا باقاعدہ افتتاح کیا کہ جسکی منظوری وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دورہ کوہاٹ کے موقع پر دی تھی۔